مائیکرو سافٹ کا نیا ڈوئل اسکرین فون 22 ستمبر کو متعارف ہوگا

مائیکرو سافٹ کا نیا ڈوئل اسکرین فون 22 ستمبر کو متعارف ہوگا


مائیکرو سافٹ نے 22 ستمبر کو ایک خصوصی سرفیس ایونٹ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے اس ایونٹ کے دعوت نامے جاری کیے گئے ہیں مگر یہ آن لائن ہوگا۔

مائیکرو سافٹ کے دعوت نامے میں لکھا ہے کہ کمپنی کی جانب سے اس موقع پر ڈیوائسز اور ونڈوز 11 کے بارے میں بات کی جائے گی۔

ڈیوائسز کے بارے میں تو کمپنی نے کچھ نہیں بتایا مگر ممکنہ طور پر اس ایونٹ میں مائیکرو سافٹ کا نیا اسمارٹ فون سرفیس ڈو 2 اور ایک نیا سرفیس لیپ ٹاپ متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

ڈوئل اسکرین اینڈرائیڈ فون سرفیس ڈو 2 کی تصاویر جولائی میں لیک ہوئی تھیں جبکہ اس حوالے سے تفصیلات بھی حال ہی میں سامنے آئی تھیں۔

لیک تصاویر سے عندیہ ملتا ہے کہ اس بار سرفیس ڈو کے نئے ماڈل میں سب سے بڑی تبدیلی بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہوگا جس میں ٹیلی فوٹو، الٹرا وائیڈ اینگل اور اسٹینڈرڈ لینسز ہوں گے۔

اس نئے فون میں کوالکوم کا اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر، 5 جی سپورٹ اور کانٹیکٹ لیس پیمنٹ کے لیے این ایف سی چپ ہوگی۔

سرفیس ڈو 2 کے ساتھ کمپنی کی جانب سے سرفیس بک 3 کا اپ ڈیٹ ماڈل بھی متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق اس بار لیپ ٹاپ کو سرفیس بک 4 کی جگہ سرفیس لیپ ٹاپ پرو یا اس سے ملتا جلتا کوئی نام دیا جائے گا۔

مائیکرو سافٹ کی جانب سے فللیگ شپ لیپ ٹاپ کو ری ڈیزائن کیا جائے گا اور 14 انچ کے نان ڈی اٹیچ ایبل ڈسپلے دیا جائے گا۔

مائیکرو سافٹ کی جانب سے 5 اکتوبر کو ونڈوز 11 کو لانچ کیا جارہا ہے اور اس موقع پر وہ سرفیس پرو سیریز کو بھی اپ ڈیٹ کرسکتی ہے۔

کمپنی کے دعوت نامے میں بھی جو ٹیزر تصویر ہے وہ بھی کسی لیپ ٹاپ کا عندیہ دیتی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں