مائیکرو سافٹ نے 24کروڑ کمپیوٹر ناکارہ کرنے کی تیاری کرلی

مائیکرو سافٹ نے 24کروڑ کمپیوٹر ناکارہ کرنے کی تیاری کرلی


مائیکرو سافٹ کارپوریشن کے ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم کی سپورٹ کو ختم کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں تقریباً 24 کروڑ کمپیوٹرز کو ضائع کیا جائے گا۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا رپورٹس میں ’کینلیس ریسرچ‘ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ان 24 کروڑ کمپیوٹر سے نکلنے والے الیکٹرانک کچرے کا وزن ایک اندازے کے مطابق 480 ملین کلوگرام ہو سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اگرچہ او ایس سپورٹ کے خاتمے کے بعد بہت سے کمپیوٹر سالوں تک فعال رہ سکتے ہیں تاہم سکیورٹی اپ ڈیٹس کے بغیر ڈیوائسز کی مانگ کم ہوسکتی ہے۔

مائیکروسافٹ نے اکتوبر 2028 تک ونڈوز 10 ڈیوائسز کے لیے سکیورٹی اپ ڈیٹس فراہم کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کی سالانہ قیمت نامعلوم ہے۔

اگر توسیع شدہ ونڈوز 10 کی قیمتوں کا ڈھانچہ ماضی کے رجحانات کی عکاسی کرتا ہے، تو نئے پی سی کی طرف منتقلی زیادہ سرمایہ کاری مؤثر ثابت ہو سکتی ہے، جس سے پرانے پی سیز کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے جو سکریپ بننے جا رہے ہیں۔

مائیکرو سافٹ کا مقصد اکتوبر 2025 تک ونڈوز 10 کے لیے سپورٹ بند کرنا ہے۔ OSاو ایس کی اگلی نسل، جو پی سی میں جدید مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی لانے کی توقع رکھتی ہے، ممکنہ طور پر سست پی سی مارکیٹ کو فروغ دے سکتی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں