مائیکرو سافٹ اور میٹا کی ٹیمز اور ورک پلیس کو اکٹھا کرنے کیلئے شراکت داری

مائیکرو سافٹ اور میٹا کی ٹیمز اور ورک پلیس کو اکٹھا کرنے کیلئے شراکت داری


مائیکرو سافٹ نے میٹا (سابقہ فیس بک) کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ دونوں کمپنیاں اپنے دفتری ورکرز کے لیے تیار کیے گئے سسٹمز کو کسی حد تک اکٹھا کرسکیں۔

اس شراکت داری کے تحت مائیکرو سافٹ ٹیمز اور فیس بک ورک پلیس کو اکٹھا کیا جائے گا تاکہ ٹیمز سے ورک پلیس گروپس میں ویڈیو لائیو اسٹریم کی جاسکے۔

اس سہولت سے ٹیمز یا ورک پلیس کو استعمال کرنے والے افراد کو رئیل ٹائم میٹںگز میں شرکت کے لیے ایپس سوئچ نہیں کرنا پڑے گی۔

مائیکرو سافٹ کی جانب سے ورک پلیس کو ٹیمز کا حصہ بنایا جائے گا جس سے اس پلیٹ فرم کے صارفین کو ورک پلیس کے مواد تک ٹیمز ایپ کے اندر ہی رسائی حاصل ہوجائے گی۔

ایپ میں ٹیمز نیوی گیشن بار اور ورک پلیس مواد کا ہوم پیج موجود ہوگا جبکہ مائیکرو سافٹ ٹیمز کے ایڈمنز ورک پلیس کے مواد کو امپارٹنٹ کے طور پر بھی مارک کرسکیں گے۔

فوٹو بشکریہ میٹا
فوٹو بشکریہ میٹا

مائیکرو سافٹ 365 کے سربراہ جیف تیپر نے بتایا کہ جو ایک چیز ہم نے جانی ہے وہ یہ ہے کہ اس دنیا میں کوئی بھی تنہا کمیونیکشن ٹول آگے نہیں بڑھ سکتا، لوگ متعدد ٹولز میں سے کسی کا انتخاب کرتے ہیں، تو ہمارے خیال میں ایک ذمہ دار کمپنی کے طور پر ہمیں یہ یقینی بنانا چاہیے کہ وہ سب آپس میں مل سکیں۔

ورک پلسی اور مائیکرو سافٹ ٹیمز کے درمیان یہ اشتراک دونوں کمپنیوں کے درمیان نئی شراکت داری ہے، ورک پلیس پہلے ہی شیئر پوائنٹ، ون ڈرائیو اور مائیکرو سافٹ آفس 365 سیوٹ کا حصہ ہے۔

مائیکرو سافٹ ٹیمز سروس دسمبر میں میٹا پورٹل (فیس بک پورٹل) کا حصہ بن رہی ہے تاکہ لوگ اسے ٹیمز میں ویڈیو کالنگ کے لیے استعمال کرسکیں۔

کمپنی کے مطابق 10 نومبر سے ہی کاروباری ادارے ورک پلیس کا مواد ٹیمز سے شیئر کرسکتے ہیں جبک لائیو اسٹریمنگ کا آپشن 2022 کے آغاز میں دستیاب ہوگا۔


اپنا تبصرہ لکھیں