کراچی:
اسٹیٹ بینک نے مائیکروفنانس قرض لینے والوں کے لیے قرضے کی حد اورامدادی اقدامات میں اضافہ کردیا ہے۔
اسٹیٹ بینک نے مائیکروفنانس قرض لینے والوں کے لیے قرضے کی حد اورامدادی اقدامات میں اضافہ کردیا ہے۔ مائیکروفنانس بینکوں سے لیے جانے والے ہاؤسنگ فنانس اور مائیکروانٹرپرائزقرضوں کی موجودہ حد 10 لاکھ روپے کوبڑھا کر30 لاکھ روپے کردیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق عام قرضوں کی زیادہ سے زیادہ حد ڈیڑھ لاکھ روپے سے بڑھا کرساڑھے تین لاکھ روپے کردی گئی ہے، عام قرضوں کے لیے سالانہ آمدنی اب 12 لاکھ اورہاؤسنگ فنانس کے لیے 15 لاکھ روپے لازمی قرارکی گئی ہے جب کہ ہنگامی ضروریات کوپورا کرنے کے لیے سونا گروی رکھوا کرقرض لینے کی حد میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔