مائلی سائرس اور لیام ہیمس ورتھ میں طلاق کے معاملات طے پاگئے


خبریں ہیں کہ ہولی وڈ اداکار لیام ہیمس ورتھ اور امریکی گلوکارہ مائلی سائرس کے درمیان کئی ہفتوں کی لڑائی کے بعد طلاق کے معاملات طے پاگئے۔

ہولی وڈ ہیرو لیام ہیمس ورتھ نے رواں برس اگست میں اپنی بیوی گلوکارہ مائلی سائرس کے مبینہ طورپرہم جنس پرست رجحانات کی وجہ سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

اہلیہ سے علیحدگی کے بعد اگرچہ انہوں نے مائلی سائرس سے علیحدگی کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی تھی، تاہم انہوں نے اگست 2018 میں طلاق کے لیے امریکی عدالت سے رجوع کرلیا تھا۔

بعد ازاں دسمبر کے آغاز میں ہی امریکی عدالت نے لیام ہیمس ورتھ کو ایک نوٹس بھیجا تھا کہ وہ اپنی درخواست دوبارہ جمع کرائیں۔

عدالت میں لیام ہیمس ورتھ کی درخواست پر سماعت ہونے سے قبل ہی اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ مائلی سائرس اور ان کے درمیان طلاق کے حوالے سے تمام معاملات طے پاگئے ہیں اور اب دونوں معاہدے کے دستاویزات عدالت میں جمع کرائیں گے۔

برطانوی فیشن میگزین ’ہارپر بازار‘ نے اپنی رپورٹ میں امریکی میگزین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ لیام ہیمس ورتھ اور مائلی سائرس کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی کہ دونوں کے درمیان طلاق کے معاملات طے پاگئے۔

رپورٹ کے مطابق چوں کہ دونوں کو اولاد نہیں تھی اس لیے انہیں معاملات طے کرنے میں مشکلات پیش نہیں آئیں اور انہوں نے جائداد کو یکساں طریقے کے تحت تقسیم کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔

دونوں کے ذرائع نے بتایا کہ مائلی سائرس اور لیام ہیمس ورتھ کو اگرچے بچے نہیں تھے، تاہم ان دونوں کے مشترکہ جانور تھے جو اب مائلی سائرس کے ساتھ رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق دونوں کے درمیان جانوروں کی حوالگی سمیت ملکیت کی تقسیم کے حوالے سے بھی معاملات طے پا گئے ہیں اور دونوں کے وکیل آئندہ چند دن میں معاہدے کے دستاویزات عدالت میں جمع کرا دیں گے۔

عدالت میں معاہدے کے دستاویزات جمع کرائے جانے کے بعد عدالت دونوں کو طلاق کا سرٹیفکیٹ جاری کرے گی، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں کی طلاق مارچ 2020 تک متوقع ہے۔

خیال رہے کہ مائلی سائرس اور لیام ہیمس ورتھ نے اگست 2019 میں اچانک علیحدگی اختیار کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

دونوں نے شادی کے محض ایک سال سے بھی کم عرصے میں علیحدگی اختیار کی تھی اور رپورٹس کے مطابق دونوں نے مائلی سائرس کے متنازع جنسی رجحانات کی وجہ سے علیحدگی اختیار کی تھی، تاہم دونوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ باہمی رضامندی سے الگ ہو رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق دونوں نے مائلی سائرس کے متنازع جنسی رجحانات کی وجہ سے علیحدگی اختیار کی تھی، تاہم دونوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ باہمی رضامندی سے الگ ہو رہے ہیں۔

بعد ازاں امریکی و برطانوی میڈیا میں یہ رپورٹس بھی سامنے آئیں کہ مائلی سائرس اپنی بقیہ زندگی اپنی خاتون دوست کیتھلین کارٹر کے ساتھ گزارنا چاہتی ہیں، جس وجہ سے انہوں نے شوہر سے علیحدگی اختیار کی۔

رپورٹس کے مطابق مائلی سائرس اور کیتھلین کارٹر کے درمیان کافی عرصے سے تعلقات قائم تھے، تاہم گلوکارہ نے سب سے اپنے جنسی رجحانات خفیہ رکھے اور بعد ازاں راز کھلنے پر مائلی سائرس اور ان کے شوہر لیام ہیمس ورتھ کے درمیان تنازعات ہوگئے اور دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔

کیتھلین کارٹر سے الگ ہونے کے بعد اب مائلی سائرس کو آسٹریلوی گلوکار کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے —فوٹو: ٹی ایم زیڈ
کیتھلین کارٹر سے الگ ہونے کے بعد اب مائلی سائرس کو آسٹریلوی گلوکار کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے —فوٹو: ٹی ایم زیڈ

لیام ہیمس ورتھ سے علیحدگی کے بعد جہاں مائلی سائرس کو خاتون دوست کیتھلین کارٹر کے ساتھ رومانوی انداز میں دیکھا گیا تھا اور خود مائلی سائرس نے بھی کہا تھا کہ وہ بقیہ زندگی ان کے ساتھ گزاریں گی، تاہم بعد ازاں ان دونوں کے درمیان بھی علیحدگی کی خبریں سامنے آئیں۔

خاتون دوست سے علیحدگی کے بعد یہ خبریں سامنے آئیں کہ مائلی سائرس نے 22 سالہ آسٹریلوی گلوکار کوڈی سمپسن سے تعلقات استوار کرلیے اور ان دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ رومانوی انداز میں بھی دیکھا گیا۔

مائلی سے علیحدگی کے بعد لیام نے بھی آسٹریلوی اداکارہ میڈیسن سے تعلقات استوار کرلیے—فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام/ یوٹیوب اسکرین شاٹ
مائلی سے علیحدگی کے بعد لیام نے بھی آسٹریلوی اداکارہ میڈیسن سے تعلقات استوار کرلیے—فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام/ یوٹیوب اسکرین شاٹ

مائلی سائرس کو ہم جنس پرست رجحانات کی وجہ سے شوہر سے علیحدگی اور پھر خاتون سے تعلقات استوار کرکے اس سے بھی علیحدگی اختیار کرکے ایک بار پھر مرد سے تعلقات استوار کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

خود پر متنازع جنسی رجحانات کی وجہ سے تنقید کے بعد مائلی سائرس نے کہا تھا کہ ’بالغ ہونے کے ناطے وہ اپنی مرضی سے کسی بھی شخص کے ساتھ تعلقات استوار کر سکتی ہیں‘۔

اس وقت مائلی سائرس کے تعلقات آسٹریلوی گلوکار کوڈی سمپسن کے ساتھ جب کہ لیام ہیمس ورتھ سے متعلق اطلاعات ہیں کہ انہوں نے آسٹریلوی اداکارہ 22 سالہ میڈیسن براؤن سے تعلقات استوار کرلیے ہیں جن کے ساتھ انہیں متعدد بار دیکھا گیا ہے۔

دونوں نے دسمبر 2018 میں شادی کی تھی——فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے دسمبر 2018 میں شادی کی تھی——فوٹو: انسٹاگرام

اپنا تبصرہ لکھیں