لیجنڈری جرمن فٹبالر فرانز بیکن بائر انتقال کر گئے

لیجنڈری جرمن فٹبالر فرانز بیکن بائر انتقال کر گئے


جرمنی کے لیجنڈری فٹبالر فرانز بیکن بائر 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بیکن بائر 1974 کے ورلڈ کپ میں مغربی جرمنی کی ٹیم کے کپتان تھے، بیکن بائر کی قیادت میں مغربی جرمنی نے 1974 ورلڈ کپ جیتا تھا۔

بیکن بائر نے 1990 میں بحیثیت منیجر بھی جرمنی کو ورلڈ کپ جتوایا تھا۔

بیکن بائر دو بار ’بلون ڈی اور‘ ایوراڈ بھی جیت چکے ہیں، بیکن بائر 1966 ورلڈکپ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں