لیبر پارٹی کے لیڈر سر کیئر اسٹارمر کا ممکنہ کامیابی پر اظہار تشکر

لیبر پارٹی کے لیڈر سر کیئر اسٹارمر کا ممکنہ کامیابی پر اظہار تشکر


لیبر پارٹی کے لیڈر اور ممکنہ برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے پارٹی کیلئے مہم چلانے اور ووٹ دینے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لیبر پارٹی کے لیڈر سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ میں پارٹی کیلئے مہم چلانے اور ووٹ دینے والوں کا شکر گزار ہوں۔

لیبر پارٹی کے لیڈر سر کیئر اسٹارمر نے ممکنہ کامیابی پر اظہار تشکر بھی کیا ہے۔

دوسری جانب لیبر پارٹی کی ڈپٹی لیڈر انجیلا رینر نے اپنے پیغام میں کہا کہ سر کیئر اسٹارمر نے پارٹی کو تبدیل کرنے کیلئے زبردست کام کیا۔

واضح رہے کہ برطانوی پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں جمعرات کو ووٹنگ ہوئی جس کے مکمل ہوجانے کے بعد عوام کو نتائج آنے کا انتظار ہے۔

ووٹنگ ختم ہوتے ہی ایگزٹ پول جاری کردیا گیا، جس کے مطابق لیبر پارٹی کو برتری حاصل ہے۔

لیبر پارٹی کو 410 اور کنزرویٹو پارٹی کو 131 نشستوں پر کامیابی کی توقع ہے۔

ایگزٹ پولز کے مطابق کنزرویٹوز کا 14 سالہ دور ختم ہوا۔

ایگزٹ پولز نے ممکنہ نتائج کی پیش گوئی کردی ہے، جس کے مطابق لیبر پارٹی کو 410 نشستیں، کنزرویٹو کو 131 نشستیں ملیں گی۔

پولز کے مطابق لب ڈیم کو 61، ریفارمز کو 13 نشستیں، ایس این پی کو 10، گرین پارٹی کو 2 اور دیگر کو 23 نشستیں ملیں گی۔

ایگزٹ پول کے مطابق لیبر پارٹی کو 209 نئی نشستیں ملیں گی، کنزرویٹو پارٹی 241، ایس این پی 38 نشستوں سے محروم ہوگی جبکہ لب ڈیم کو 53، ریفارم کو 13 اور گرین کو ایک نئی نشست ملے گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں