کی مروت: پشتو کے معروف شاعر افگار بخاری کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق افگار بخاری پر نامعلوم افراد نے ان کے حجرے میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ افگار بخاری خیبر پختونخوا میں اپنی شاعری کی وجہ سے خاصے مقبول تھے۔