لکی مروت کے نواحی علاقے لنگر خیل ہاتھی خان میں خود کش دھماکے کی اطلاعات ہیں۔
ڈی پی او لکی مروت کا کہنا ہے ابتدائی شواہد کے مطابق دھماکا خودکش تھا، حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے باعث قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے اور جائے وقوعہ سے انسانی اعضاء بھی ملے ہیں، شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ 16 دسمبر کو بھی پشاور ہائیکورٹ کے سامنے چلتے رکشے میں دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی ہوئے تھے۔
گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ کے باہر حملے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو افغان شہری ہے اور غیر قانونی طریقے سے پاکستان آیا تھا۔