لکس اسٹائل ایوارڈز 2019 میں ڈرامہ سیریل ’خانی‘ کے لیے فیروز خان کو بہترین اداکار اور اقراء عزیز کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔
لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں ٹی وی، فلم، میوزک اور شوبز کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
لکس اسٹائل ایوارڈ 2019 میں ٹی وی کی کیٹیگری میں اداکار فیروز خان کو ڈرامہ سیریل ’خانی‘ کے لیے بہترین اداکار جبکہ اقراء عزیز کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔
لکس اسٹائل ایوارڈز میں فلم کی کیٹیگری میں فلم ’طیفا ان ٹربل‘ کے لیے علی ظفر بہترین اداکار اور فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ کے لیے مہوش حیات بہترین اداکارہ قرار پائیں جبکہ بہترین فلم کا ایوارڈ فلم ’کیک‘ کو ملا۔
فلم ’طیفا ان ٹربل‘ کے ہدایت کار احسن رحیم کو بہترین فلم ڈائریکٹر کا ایوارڈ دیا گیا۔ ماضی کی لیجنڈری ادکارہ شبنم کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔