’لڑکی نے میرا دل چرایا ہے‘: سرپھرا عاشق مقدمے کیلئے تھانے جا پہنچا


مہاراشٹرا: ناگپور میں سرپھرا عاشق ایک ایسا مقدمہ درج کرانے کے لیے تھانے جا پہنچا جس سے پولیس بھی چکرا گئی۔

بھارتی خبر رساں ویب سائٹ کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کےشہر ناگپور میں ایک نوجوان عجیب و غریب شکایت لے کر تھانے پہنچا اور اس نے پولیس اہلکاروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نوجوان نے شکایت درج کرائی کہ ایک لڑکی نے ’اس کا دل چرایا ہے‘ اب  پولیس لڑکی سے اس کا دل واپس کرائے۔

نوجوان عاشق کی اس شکایت پر پولیس بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئی اور اعلیٰ حکام سے اس حوالے قوانین جاننے کے لیے رابطہ کیا جس کے بعد پتا چلا کہ بھارتی قوانین کے تحت کوئی ایسا سیکشن نہیں جو ایسی شکایت سے متعلق ہو۔

پولیس کی جانب سے نوجوان کو سمجھایا بجھایا گیا اور اس کے مسئلے کا کوئی حل نہ ہونے کا کہہ کر نوجوان کو تھانے سے روانہ کردیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں