رواں سال پاکستان کی دو نامور اداکارائیں ماہرہ خان اور مہوش حیات 2019 کی پرکشش خواتین کی ٹاپ ٹین لسٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں۔
برطانوی جریدے کی جانب سے تیار کی گئی ایک فہرست میں ایشیا کی 50 پرکشش خواتین کی فہرست جاری کی گئی جن میں پاکستانی خواتین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
جہاں مداح اس خبر کے سامنے آنے کے بعد مہوش حیات کو مبارکباد دیتے نظر آئے وہیں اداکارہ اس فہرست کا حصہ بن کر زیادہ خوش نظر نہیں آئیں۔
مزید پڑھیں: ماہرہ خان اور مہوش حیات پاکستان کی پرکشش خواتین قرار
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس فہرست میں جگہ بنانے کے حوالے سے اپنی ٹوئٹ میں مہوش حیات نے لکھا کہ انہیں بہت سے پیغامات موصول ہورہے ہیں جن میں انہیں مبارکباد دی گئی تاہم وہ خوش نہیں۔
انہوں نے لکھا کہ ‘مجھے خوش ہونا چاہیے کہ میں ایشیا کی پرکشش خواتین کا حصہ بنی اور ایمانداری سے 10 سال قبل میں پہلی پاکستانی خاتون تھی جو اس فہرست کا حصہ بننے میں کامیاب ہوئی تھی’۔
I’ve been receiving a lot of congratulatory messages via texts & social media. I should be flattered to be on the list of sexiest Asians & to be honest ten years ago when I was the 1st Pakistani to make it onto the list I was. “Sexy” is defined as “sexually attractive or … 1/2 https://twitter.com/hitinpk/status/1205438226871259138 …
HITinPakistan@HITinPk@TheMahiraKhan & @MehwishHayat Among Top 10 Sexiest Asian Women in 2019#MahiraKhan #MehwishHayat #SexiestWomen #SexiestAsianWomen
Read More. https://tinyurl.com/ro6a8gr
اداکارہ کے مطابق ‘ایک دوسرے سے موازنہ کرکے تعریف کرنا؟ اب لوگوں کو ان کے ٹیلنٹ، ان کے کام، ان کے مزاج پر پرکھنا چاہیے، وقت تبدیل ہورہا ہے اور اس قسم کی فہرستوں کو ماضی میں ہی چھوڑ دینا چاہیے’۔
… alluring”.
How can potential “shagability” – and that is what it is- be a criteria for comparison?! Judge people on talent, on merit, on intellect, on wit.. but not on physical attributes . Times have changed and these sort of lists should now be confined to history!2/2
واضح رہے کہ مہوش حیات آخری مرتبہ رواں سال چھلاوا نامی فلم کا حصہ بنی جس میں ان کی اداکاری کو سراہا گیا۔
ان کی ‘عنایا’ نامی ویب سیریز بھی رواں سال سامنے آئی تھی، اداکارہ نے تاحال اپنے کسی نئے پروجیکٹ کا اعلان نہیں کیا۔