صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نے طالبات کو ہدایت کی ہے کہ وہ کلاسز کے اوقات کے دوران ’سیاسی اجتماعات، سالگرہ کی تقریبات اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ نہ لیں‘۔
کالج کے چیف پراکٹر پروفیسر ریاض محمد کی طرف سے باضابطہ ہدایات جاری کی گئیں۔
انہوں نے طالبات کے والدین سے کہا کہ وہ تعلیمی معیار کو بہتر بنانے میں مدد کے لیے انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں رہیں۔
رابطہ کرنے پر کالج کے چیف پراکٹر پروفیسر ریاض محمد نے اس اقدام کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ لڑکیوں کی بھلائی کے لیے ہے اور مقامی روایات کے مطابق ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ کو-ایجوکیشن والے کالجز میں کچھ منفی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، اس لیے ان کے کالج نے ایسے حالات سے بچنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا ہے۔
عدنزئی کے علاقے میں گورنمنٹ ہائی اسکول آدم ڈھیرئی میں ایک تقریب کے دوران مقررین نے معاشرے میں اساتذہ کے اہم کردار پر زور دیا۔
یہ تقریب استاد سید الابرار کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر منعقد ہوئی تھی۔
تقریب سے سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سعید خان، پرنسپل ایاز خان اور بہادر زیب، سابق پرنسپل گل رحمان، ڈاکٹر احتشام الحق، شاعر جہاں بخت جہاں اور قاری تحسین اللہ قادری نے خطاب کیا تھا۔