لندن یا کینیڈا میں کبھی بھی جنرل ظہیر الاسلام سے نہیں ملا، طاہر القادری

لندن یا کینیڈا میں کبھی بھی جنرل ظہیر الاسلام سے نہیں ملا، طاہر القادری


تحریک منہاج القرآن کے سربراہ طاہر القادری نے جنرل (ر) ظہیر الاسلام سے کبھی بھی لندن یا کینیڈا میں ملاقات کی تردید کردی۔

ایک بیان میں طاہر القادری نے کہا کہ جنرل ظہیر الاسلام سے لندن یا کینیڈا میں کبھی بھی ملاقات نہیں ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملاقات کے دعوے جھوٹ، تہمت، الزام تراشی اور دروغ گوئی پر مبنی ہیں۔

طاہر القادری نے یہ بھی کہا کہ ان من گھڑت اور بےبنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی، اتحاد و یکجہتی اور عوامی مشکلات کے حل کے لیے دعاگو ہوں۔


اپنا تبصرہ لکھیں