پاکستان کے نامور اداکار گو ہررشید نے اعلان کر دیا ہے کہ وہ لندن نہیں جا ئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اس اعلان کی حقیقت معروف مصنف خلیل الرحمان قمر کی لکھی نئی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ ہے جس میں اداکار گوہر رشید نے با لآخر انٹری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق گوہر رشید کا اس نئی فلم اور اپنے کر دار کے بارے میں کہنا ہے کہ وہ فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ میں کامیڈی کرتے نظر آئیں گے۔
گوہر نے مزید بتا یا کہ وہ اپنے اس کردار سے متعلق زیادہ تفصیلات عام تو نہیں کریں گے لیکن اتنا ضروربتا ئیں گے کہ وہ ایسا کام کر رہے ہیں، جو اس سے قبل انھیں کرتے ہوئے نہیں دیکھا گیا۔
گوہر رشید نے لندن نہیں جاوں گا کے بارے میں یہ بھی کہا کہ وہ پہلی باراس فلم میں کامیڈی کررہے ہیں۔
گوہر اس فلم میں ہمایوں سعید کے بیسٹ فرینڈ کا کر دار نبھا رہے ہیں جو کہ اپنے دوست کے کہنے پر کچھ بھی کر نے کو تیار رہتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گو ہر رشید میں ہوں شاہد آفریدی، جوانی پھر نہیں آنی ، یلغار اور رنگ ریزہ جیسی مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں،اور اب مصنف خلیل الرحمان قمر کی تحریر کر دہ فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ میں کامیڈی کرتے نظر آئیں گے۔