لمبا قد پاکستانی فاسٹ بولر محمد عرفان کے لیے ایک بار پھر مشکل کا باعث بن گیا لیکن اس مشکل میں بھی عرفان کو فائدہ ہوگیا۔
محمد عرفان کو جہاز کی اکانومی کلاس کی سیٹ پر بٹھانا دشوار ہوگیا، جس کے بعد انتظامیہ نے فاسٹ بولر کو بزنس کلاس میں نشست دینی پڑی۔
لمبے قد کے باعث فاسٹ بولر محمد عرفان اپنی گیندوں سے حریف بیٹسمینوں کو خوب پریشان کرتے ہیں لیکن خود اس وقت مشکل میں پھنس گئے جب وہ جہاز میں سفر کر رہے تھے ۔
محمد عرفان ان دنوں بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں مصروف ہیں ۔ وہ ایک شہر سے دوسرے شہر جارہے تھے تو انہیں جہاز میں اکانومی کلاس کی نشست ملی ، نشست چھوٹی ہونے کی وجہ سے محمد عرفان کے لیے بیٹھنا مشکل ہو گیا ۔
جہاز کے عملے سے محمد عرفان کی مشکل دیکھی نہ گئی اور انہوں نے محمد عرفان کو اکانومی کلاس سے بزنس کلاس میں بھیج دیا ۔
ساتھی کھلاڑیوں نے محمد عرفان کی مشکل کو کیمرے میں محفوظ کر لیا جبکہ یہ ویڈیو سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز نے بھی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ہے ۔