لاہور ہائیکورٹ: پی ٹی آئی کا انتخابی نشان واپس لینے کے فیصلے کےخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور ہائیکورٹ: پی ٹی آئی کا انتخابی نشان واپس لینے کے فیصلے کےخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ


لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا انتخابی نشان واپس لینے کے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے اپیل پر سماعت کی۔

شہری کی جانب سے دائر اپیل میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کا انتخابی نشان واپس لینے کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سنگل بینچ کا درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دے۔

ہائی کورٹ نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

واضح رہے کہ 4 جنوری 2024 کو لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن نے تحریک انصاف سے ’بلے‘ کا نشان واپس لینے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں