لاہور ہائیکورٹ: واوڈا کی نااہلی کی دائر درخواست سماعت کیلیے مقرر


لاہور: ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔

لاہور ہائیکورٹ میں وفاقی وزیرفیصل واوڈا کی نااہلی کےلیے متفرق درخواست پر چیف جسٹس مامون رشیدشیخ نے ابتدائی سماعت کی۔

درخواست گزار فائق شاہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ فیصل واوڈا نےلائیوٹی وی شو میں ملکی اداروں پر سنگین سیاسی الزامات لگاکر اپنے حلف سےغداری کی۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ فیصل واوڈا نے  آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت پارلیمنٹ اورکابینہ کا حصہ نہیں رہ سکتے لہٰذا عدالت نے نااہل قرار دینے کا حکم دے۔

الیکشن کمیشن میں بھی نااہلی کی درخواست

واضح رہےکہ وفاقی وزیر فیصل واوڈ کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں بھی ایک درخواست دائر کی گئی ہے جسے سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہےکہ فیصل واوڈا نے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے جعلی حلف نامہ الیکشن کمیشن میں جمع کرایا، وہ حلف نامہ جمع کراتے وقت امریکی شہری تھی۔ مزید پڑھیے۔۔۔


اپنا تبصرہ لکھیں