لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کی جانب سے اپنی ممکنہ حراست آرمی کو دینے کے خلاف درخواست خارج کردی۔
عمران خان نے وکیل عزیر کرامت کے توسط سے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں وفاقی حکومت اور چاروں صوبوں کے آئی جیز کو فریق بنایا گیا تھا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ 9 مئی سے متعلق کیس میں حراست آرمی کے حوالے کی جاسکتی ہے، عدالت 9 مئی کے کیسز میں حراست سویلین کورٹس کے پاس رہنےکا حکم دے اور ممکنہ حراست آرمی کو دینےکے خلاف حکم جاری کرے۔
عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کردی، رجسٹرار آفس نے درخواست میں وکالت نامہ سائن نا ہونےکا اعتراض عائد کیا تھا۔