لاہور ہائیکورٹ: ججوں کی حفاظت کرنے والے اہلکاروں کا نفسیاتی ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ

لاہور ہائیکورٹ: ججوں کی حفاظت کرنے والے اہلکاروں کا نفسیاتی ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ


ججوں کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ کے سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) خرم شہزاد نے ان کی حفاظت کرنے والے اہلکاروں کا نفسیاتی ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

ایس پی لاہور ہائی کورٹ نے ٹیسٹ کرانے کے لیے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب کو خط لکھ دیا، خرم شہزاد نے عدالت کی سیکیورٹی کے حوالے سے نئی تجاویز بھی تیار کر لیں۔

ایس پی لاہور ہائیکورٹ نے عدالت میں نصب 15 خراب کیمروں سمیت تمام سی سی ٹی وی کیمرے ٹھیک کرانے کی ہدایت کر دی۔

اس کے علاوہ ایس پی خرم شہزاد نے لاہور ہائیکورٹ میں فورس بڑھانے اور عدالت کے آس پاس تمام بڑی بلڈنگز پر اسنائپرز تعییات کرنے کی بھی تجویز دے دی۔


اپنا تبصرہ لکھیں