لاہور: چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ دبئی پہنچ گئے ہیں جس کے ساتھ ہی آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی میں پیشرفت کا بھی امکان ہے۔  پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ دبئی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اتوار کو نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے مابین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل میچ دیکھیں گے، اس کے علاوہ آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی میں پیشرفت کا بھی امکان ہے جب کہ پی سی بی کے سربراہ کو 16 نومبر سے شروع ہونے والے آئی سی سی کے مختلف اجلاسوں میں شرکت بھی کرنا ہے۔     واضح رہے کہ پاکستان آئندہ فیوچر ٹور پروگرام میں آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کا خواہاں ہے۔ اس ضمن میں کوئی مثبت پیش رفت سامنے آسکتی ہے، پاکستان یو اے ای اے، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے اشتراک سے 50 اوورز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے اظہار دلچسپی کی درخواستیں جمع کروا چکا ہے، نیوزی لینڈ کرکٹ حکام سے ملتوی ہونے والے دورہ پاکستان کے حوالے سے بات چیت بھی متوقع ہے۔

 لاہور: 

 رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم اگر نمبر ون نہیں بنتی تو پی سی بی میں چائے پلانے والے سے لے کر چیئرمین تک سب فیل ہیں۔انھوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہاکہ میں شائقین کی اہمیت سمجھتا ہوں،ایک چھوٹے کرکٹرکومداح ہی بڑا بناتے ہیں،وہ اس کی اچھی کارکردگی کیلیے حوصلہ افزائی اور دعائیں کرتے ہیں، میں تو یہی چاہتا ہوں کہ قومی ٹیم سے ہماری توقعات ہزار گنا بڑھ جائیں۔

ان کو یقین ہو کہ ہم ہار نہیں سکتے،اگر ایسا ہوگیا تو ہم مزید بہتر پرفارم کرینگے،پہلے یہ سوچ ہوتی تھی کہ معلوم نہیں ہم جیتیں گے یا ہاریں گے، ہم کھلاڑیوں کو سہولیات اور حوصلہ دیں گے،پرستار سپورٹ جاری رکھیں۔رمیز راجہ نے کہا کہ مداحوں کیلیے ایک الگ شعبہ بنا رہے ہیں،رابطے کیلیے ان کو ای میلز بھی کریں گے،میدان میں لیزر شو ہوں گے تاکہ سیکیورٹی کے سخت مراحل سے گزر کر اسٹیڈیم میں آئیں توخوشگوار ماحول ملے۔

اپنا تبصرہ لکھیں