لاہور پولیس کی کارروائی، جعلی ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے گرفتار

لاہور پولیس کی کارروائی، جعلی ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے گرفتار


لاہور میں سندر پولیس کے کارروائی کر کے جعلی ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے بن کر لوگوں کوایف آئی اے میں بھرتی کرانے کا جھانسا دے کر پیسے لیتا تھا۔

پولیس نے خفیہ انفارمیشن پر کارروائی کرتےہوئے ملزم کو گرفتار کیا اور ریکارڈ چیک کرنے پر پتا چلا کہ ملزم محمد جاوید ڈپٹی ڈائریکٹر نہیں ہے۔

پولیس کے مطابق قصور کے رہائشی ملزم محمد جاوید نےاعتراف کیا کہ وہ اپنے علاقے میں بھی اپنا تعارف بطور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کراتا تھا اور اب تک شہریوں سے کروڑوں روپے بٹور چکا ہے۔

ملزم کےخلاف لاہور ٹاؤن شپ، نواں کوٹ کے علاوہ اوکاڑا، سرگودہ ، چونیاں میں کروڑوں روپے بٹورنے کی ایف آئی آر درج ہیں جن میں ملزم عرصہ دراز سے اشتہاری ہے۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں