لاہور: ٹی20 ورلڈکپ ٹرافی کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رونمائی

لاہور: ٹی20 ورلڈکپ ٹرافی کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رونمائی


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رونمائی کردی گئی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کی ٹرافی ٹور پر اس وقت لاہور میں ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ میچ کے دوران ٹرافی کو قذافی اسٹیڈیم میں بھی رکھا جائے گا۔

لاہور سے پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی نے اسلام آباد اور ایبٹ آباد کا ٹور کیا تھا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 یکم جون سے شروع ہوگا۔ امریکا اور ویسٹ انڈیز ایونٹ کے مشترکہ میزبان ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں