لاہور: ماڈل ٹاؤن کچہری میں وکلاء نے ایک بار پھر پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنا کر ڈکیتی کے ملزم کو پولیس حراست سے چھڑوالیا۔
پولیس کےمطابق نصیر آباد پولیس ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو عدالت لے کر پہنچی کہ 15 سے 20 وکلاء نے پولیس پر حملہ کردیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ وکلاء کے جتھے نے اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بناکر ان کی وردیاں پھاڑ دیں اور پھر کمرہ عدالت میں بند کردیا۔
پولیس نے اس واقعے پر 12 وکلاء کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔