لاہور میں مبینہ تشدد سے گھریلو ملازمہ جاں بحق


لاہورکے علاقے چوہنگ میں مبینہ تشدد سے نوجوان گھریلو ملازمہ جاں بحق ہو گئی۔

پولیس کے مطابق چوہنگ کی نجی سوسائٹی میں 14 سالہ ثناء ڈاکٹر عمیرہ کے گھر میں ملازمہ تھی، ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈاکٹر عمیرہ اور ان کے خاوند جنید کے تشدد سے ثناء کی موت واقع ہوئی۔

جاں بحق ملازمہ کے ورثاء کا مؤقف ہے کہ ثناء دو ماہ سے ڈاکٹر عمیرہ کے ہاں ملازمت کر رہی تھی۔

دوسری جانب ڈاکٹر عمیر ہ کا کہنا ہے کہ ثناء دو روز قبل سیڑھیوں سے گر گئی تھی، اسےگھر پر طبی امداد دی جا رہی تھی۔

پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور ڈی ایس پی فخر بشیر کے مطابق ملازمہ کی موت کے حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سامنے آئیں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں