لاہور میں بارش سے میو اسپتال کی نئی ایمرجنسی کی چھتیں ٹپک پڑیں

لاہور میں بارش سے میو اسپتال کی نئی ایمرجنسی کی چھتیں ٹپک پڑیں


لاہور میں ہونے والی موسلا دھار بار ش سے میو اسپتال کی نئی ایمرجنسی کی چھتیں ٹپک پڑیں۔

ایمرجنسی میں قائم آپریشن تھیٹرز میں بھی بارش کا پانی داخل ہو گیا اورایمرجنسی میں پانی جمع ہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا رہا جب کہ ری ویمپنگ کے دوران بننے والی ایمرجنسی کی لفٹس میں بھی پانی داخل ہوگیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق نئی ایمرجنسی کے ناقص کام پر سی اینڈ ڈبلیو کو آگاہ کردیا گیا ہے جب کہ اسپتال کی ایمرجنسی سے پانی نکالنے کا کام کیا جارہا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق بارش کا پانی سینٹرل وینٹی لیشن سے داخل ہوا۔


اپنا تبصرہ لکھیں