کراچی:
لاہور قلندرز کی جانب سے دیئے گئے 207 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی بیٹنگ جاری ہے۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7ویں ایڈیشن کے تیسرے میچ میں لاہور قلندرز کی جانب سے دیئے گئے 207 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی بیٹنگ جاری ہے اور شان مسعود اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا ہے۔
اس سے قبل ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
لاہور قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا تاہم لاہور قلندرز کی پہلی وکٹ 89 رنز پر گری جس میں عبداللہ شفیق 24 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد کامران غلام آئے اور فخر زمان کے ساتھ مل کر اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا لیکن فخر زمان 76 رنز پر احسان اللہ کی گیند پر عمران خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
لاہور قلندرز کی طرف سے دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ 16، کامران غلام 43 اور بین ڈنک 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
لاہورقلندرز نے تمام اوورز کھیلتے ہوئے 206 رنز اسکور کیے اور مخالف ٹیم کو فتح کے لیے 207 رنز کا ہدف دے دیا۔