لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا، 3 کھلاڑی پی ایس ایل چھوڑ کر وطن روانہ


لاہور: 

پی ایس ایل سیمی فائنل سے قبل لاہور قلندرز کے 3 کھلاڑی کرس لین، ڈیوڈ ویزے اور سیکوگے پرسنا اپنے اپنے وطن روانہ ہوگئے۔

تیزی سے پھیلتے ہوئے کورونا وائرس نے پاکستان سپر لیگ کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے، پی ایس ایل سیمی فائنل سے قبل لاہور قلندرز کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے اور ٹیم میں شامل 3 اہم کھلاڑی وطن روانہ ہوگئے ہیں جن میں کرس لین، ڈیوڈ ویزے اور سیکوگے پرسنا شامل ہیں۔

غیر ملکی کھلاڑیوں کے وطن جانے کے بعد لاہور قلندرز نے عابد علی اور آغا سلمان کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں