لاہور قلندرز نے 7 فٹ 4 انچ کا ہیرا تلاش کرلیا، بیٹل آف قلندرز میں محمد مدثر نے سب کو حیران کردیا، لاہور کے مدثر دنیا کے طویل القامت کرکٹر محمد عرفان سے بھی 3 انچ اونچے ہیں۔
7 فٹ 4 انچ طویل القامت محمد مدثر لاہور قلندرز کے ہو گئے۔ مدثر کا کہنا ہے کہ انہیں اچھا پلیٹ فارم ملا ہے، فٹنس پر بہت محنت کریں گے، محمد عرفان کی طرح بولنگ کرنا چاہتے ہیں۔
لاہور قللندرز کے بیٹل آف قلندرز کے فائنل کے موقع پر21 سالہ نوجوان محمد مدثر سب کی توجہ کا مرکز رہے جس کی وجہ محمد مدثر کا قد ہے جو 7 فٹ 4 انچ ہے۔
لاہور کے علاقے باغبانپورہ کے ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے مدثر کو لاہور قلندرز نے پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔ محمد مدثر کا کہنا ہے کہ اونچے قد کی وجہ سے انہیں فٹنس مسائل کاسامنا ہے۔
لاہور قلندرز کی انتطامیہ کا کہنا ہے کہ اس نے ہمیشہ ٹیلنٹ کو سراہا ہے، محمد مدثر ایک یونیک ٹیلنٹ ہے۔
محمد مدثر کا کہنا ہے کہ انہیں سب سے زیادہ مشکل جوتوں کی تلاش میں پیش آتی ہے۔