کراچی:
پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز نے کراچی میں بھی کرکٹ اکیڈمی بنانے کا اعلان کر دیا۔
ایک تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے اونرعاطف رانا نے کہا کہ ہم پورے سال ٹرائلز کا سلسلہ جاری رکھیں گے، حارث رؤف کا پاکستان ٹیم میں آنا ہماری کامیابی ہے، ہمیں کراچی سے بھی اچھے پلیئرز ملیں گے۔
انھوں نے کہا کہ ہمارے پاس گذشتہ چارسیزن کا تجربہ موجود اورپی ایس ایل سیزن 5 میں جیت کا یقین ہے، ہماری فتح کا کیک تیار بس اس پرآئسنگ ہونا باقی ہے، انھوں نے کہا کہ سہیل اختر ہمارے باصلاحیت کپتان ہیں،گذشتہ سیزن میں اہم کھلاڑیوں کے انجرڈ ہونے کی وجہ سے لاہور قلندرز کو کافی نقصان ہوا۔
عاطف رانا نے کہا کہ فرنچائزکے زیادہ میچز لاہور میں کرانے کا فیصلہ ہمارا نہیں پی سی بی کا ہے، اس موقع پر خلیل احمد نینی تال والا نے لاہور قلندرزکوکراچی میں اکیڈمی کے قیام کے لیے اپنا گراؤنڈ دینے کا بھی اعلان کیا۔