لاہور سمیت پنجاب میں ٹائیفائیڈ کے مرض میں غیر معمولی اضافہ


لاہور سمیت پنجاب میں 2 ماہ میں ٹائیفائیڈ کے مرض میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 2 ماہ میں ٹائیفائیڈ کے 57 ہزار 716 کیسز رپورٹ ہوئے جس میں لاہور سرفہرست ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوری سے فروری تک 7 ہزار 345 مریض ٹائیفائیڈ میں مبتلا ہوچکے ہیں جب کہ شیخوپورہ میں ٹائیفائیڈ کے 5 ہزار 530 اور اوکاڑہ میں 3 ہزار 483 کیسز سامنے آئے ہیں۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو ہدایت دی کہ ٹائیفائیڈ سے بچنے کےلیے پانی اُبال کر پیئیں اور مضر صحت غذا سے اجتناب کریں۔


اپنا تبصرہ لکھیں