لاہور: دھوکے سے شادی کر کے رقم بٹورنے والا ملزم گرفتار

لاہور: دھوکے سے شادی کر کے رقم بٹورنے والا ملزم گرفتار


لاہور میں دھوکے سے شادی کر کے رقم بٹورنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ساجد کے خلاف پانچویں بیوی نے مقدمہ درج کرایا۔

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ برطانوی شہری ہوں، 2023 میں پاکستان والدہ کےعلاج کے لیے آئی تھی، ملزم ساجد نے دھوکے سے مجھ سے شادی کی۔

خاتون نے بتایا کہ شادی کے بعد میں واپس برطانیہ چلی گئی، ملزم نے میرا زیور ، پراپرٹی اور قیمتی سامان دھوکے سے لے لیا، سارا کچھ ہتھیانے کے بعد ملزم نے برطانیہ آنے سے انکارکر دیا۔

خاتون کے مطابق دوبارہ پاکستان آنے پر معلوم ہوا کہ ملزم کی مجھ سے پانچویں شادی ہے، ملزم پہلے بھی 4 بیویوں کو دھوکہ دے کر رقم ہتھیاچکا ہے۔

خاتون نے الزام لگایا کہ تفتیشی افسر ملزم کو سپورٹ کر رہا ہے، آئی جی نوٹس لیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں