لاہور ایئرپورٹ پر برطانوی نژاد پاکستانی پر ’تشدد‘، ایف آئی اے اہلکار معطل

لاہور ایئرپورٹ پر برطانوی نژاد پاکستانی پر ’تشدد‘، ایف آئی اے اہلکار معطل


لاہور ایئرپورٹ پر مبینہ طور پر پاکستانی نژاد برطانوی شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے والے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے اہلکار کو معطل کردیا گیا۔

ایف آئی اے حکام کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امیگریشن کاؤنٹر پر تعینات اے ایس آئی بلال کی جانب سے تشدد کرنے کے خلاف درخواست دی تھی۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے سرفراز ورک نے نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے اہلکار کو معطل کردیا اور تحقیقات کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر کی سربراہی میں انکوائری ٹیم بنادی۔

برطانوی شہری نے واقعے کے خلاف برطانوی سفارتخانے کو بھی درخواست دی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں