لاہور اور سرگودھا میں پولیو ورکرز پر تشدد


لاہور اور سرگودھا میں انسداد پولیو ورکرز کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

پولیس کے مطابق لاہور کی نشتر کالونی میں ایک خاتون نے پولیو ورکر کو تھپڑ مارے اور اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

پولیس کے مطابق لیڈی پولیو ورکر پر تشدد کرنے والی خاتون کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

وسری جانب سرگودھا کے گاؤں چک 125 شمالی میں شہری نے پولیو کی ٹیم سے بدتمیزی کرنے کے ساتھ انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے پولیو ٹیم سے سامان چھین کر گندی نالی میں بھی پھینک دیا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ پولیو ٹیم کے انچارج محمد اسماعیل کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں