لاک ڈاؤن کے باوجود ملک میں تمام بینکوں کی برانچز کھلی رہیں گی: اسٹیٹ بینک


اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ صارفین کی سہولت کیلئے لاک ڈاؤن کے باوجود ملک بھر میں بینکوں کی تمام برانچز کھولی جائیں گی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے تمام بینکوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ بینکوں کے کام کرنے کے اوقات کارمیں تبدیلی کی گئی ہے لہٰذا تمام بینک برانچز صبح 10 بجے کام کا آغاز کریں اور شام ساڑھے 4 بجے بینک بند کردیں۔

اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ تمام بینکوں میں صرف ضروری اسٹاف کے ساتھ کام کریں، بینک میں کورونا وائرس کی نشاندہی پر اس برانج کو فوری طور پر بند کردیں اوراسٹیٹ بینک کو مطلع کریں۔

مرکزی بینک نے ہدایت کی ہے کہ اے ٹی ایم کے ذریعے صارفین کو کیش سہولت میں کوئی رکاوٹ نہ آئے، صارفین کو آن لائن سہولت میں کوئی تعطل نہ ہو، تمام بینک ملازمین شناختی کارڈ اور بینک کا کارڈ ساتھ رکھیں جبکہ بینکوں کوکیش پہنچانے والی گاڑیاں بھی شناختی کارڈ اورکمپنی کارڈ ساتھ رکھیں۔

کورونا وائرس کے حوالے سے پیشگی اقدامات

علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں تمام بینک صارفین کو صاف ستھرے اور جراثیم سے پاک نوٹ فراہم کریں گے۔

مرکزی بینک نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اسپتالوں، کلینکس سے آنے والے کرنسی نوٹوں کو اکھٹا کرکے قرنطینہ میں رکھا جائے گا، انہیں صاف کیا جائے گا تاکہ وائرس زدہ نوٹ مارکیٹ میں دوبارہ نہ جائیں۔

SBP

@StateBank_Pak

Banks will provide fit, authenticated and disinfected cash. SBP will ensure to clean, disinfect, seal and quarantine all cash being collected from hospitals and clinics and to block circulation of such cash in the market.

996 people are talking about this

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافے کے بعد ملک بھر میں فوج کو طلب کرلیا گیا ہے جبکہ اس وقت تک ملک میں کورونا وائرس سے 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور 884 افراد متاثر ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں