لاک ڈاؤن کا طے کرنے میں ہی تین ماہ ضائع کر دیے: علی ظفر کی حکومت پر تنقید


پاکستان کے مقبول گلوکار و اداکار علی ظفر نے کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال پر حکومت کو گومگو کی کیفیت میں دیکھ کر   خوب برہمی کا اظہار کیا۔

ملک میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اب تک مریضوں کی مجموعی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ اموات کی تعداد 3 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

اس بگڑتی صورتحال پر حکومت اب تک لاک ڈاؤن کے کسی ایک فیصلے پر بھی قائم ہوتی نہیں دکھائی دی۔

ایسے میں علی ظفر نے ٹوئٹر پر اپنی پوسٹ کے ذریعے حکومت کی کارکردگی پر غصے کا اظہار کیا ہے۔

علی ظفر نے اپنی ٹوئٹر پوسٹ میں لکھا کہ ’ہم نے صرف تین ماہ اسی چکر میں ضائع کر دیے کہ لاک ڈاؤن، اسمارٹ لاک ڈاؤن، سیلیکٹڈ لاک ڈاؤن، سخت لاک ڈاؤن کرنا ہے، اوئے یو لاک ڈاؤن، نو لاک ڈاؤن‘۔

Ali Zafar

@AliZafarsays

We wasted three months in figuring out Lockdown/ Smart lockdown/ selected Lockdown/ what is lockdown/ Oye you lockdown/ No lockdown; and while we humans remained disorganised and disoriented, Corona did it’s damage in a completely synced and organised fashion. https://twitter.com/omar_quraishi/status/1272446776453275648 

omar r quraishi

@omar_quraishi

Punjab government has announced that following areas will be locked down at midnight June 16/17 for 14 days

Shahdara
Nishtar Ground
Allama Iqbal Town
Lahore Cantt
Walled City
Mozang
Shad Bagh
Harbanspura
Gulberg

Residents will not be permitted to leave these areas for 2 wks

488 people are talking about this

گلوکار نے لکھا کہ اس صورتحال میں کورونا نے مکمل طور پر تباہی مچا دی اور ہم انسان اب بھی بے ترتیب اور لاپرواہ ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں