لاڑکانہ میں کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہونے والا بچہ کراچی میں انتقال کرگیا


لاڑکانہ میں کتوں کے کاٹنے سے شدید زخمی ہونے والا 6 سالہ بچہ کراچی میں دوران علاج انتقال کر گیا۔

حسنین کو 15 نومبر کو علاج کے لیے لاڑکانہ سے کراچی منتقل کیا گیا تھا اور وہ 27 دن این آئی سی ایچ میں زیر علاج رہا۔

این آئی سی ایچ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جمال رضا نے بتایا کہ 6 سالہ حسنین کی مختلف سرجریز بھی کی گئیں لیکن بچے کا انفیکشن بڑھ گیا تھا۔

ڈاکٹر جمال رضا نے مزید بتایا کہ حسنین کا انفیکشن بڑھنے کی وجہ سے انتقال ہوا جس کی میت اس کے والدین لاڑکانہ لے گئے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں