لاپتہ گروچرن کی تفتیش تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے سیٹ تک پہنچ گئی

لاپتہ گروچرن کی تفتیش تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے سیٹ تک پہنچ گئی


لاپتہ بھارتی اداکار گروچرن سنگھ سے متعلق تفتیش ٹیلی ویژن شو تارک مہتا کا الٹا چشمہ تک پہنچ گئی۔ 

سٹکام تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں سوڈھی کا کردار نبھانے والے گروچرن کو لاپتہ پوئے 20 روز مکمل ہونے کو ہیں لیکن انکے بارے میں پولیس اب تک کوئی سراغ نہیں لگا سکی۔

ان کے حوالے سے یہ اطلاعات سامنے آچکی ہیں کہ وہ 10 سے زائد بینک اکاؤنٹس چلایا کرتے تھے، جبکہ وہ مالی مشکلات کا بھی شکار تھے۔ علاوہ ازیں پولیس یہ بھی شبہ ظاہر کر چکی ہے کہ گروچرن کے لاپتہ ہونے میں خود انکا بھی ہاتھ ہوسکتا ہے۔

جہاں پولیس اس معاملے کی چھان بین میں لگی ہے وہیں اب یہ تازہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ تفتیش کار اس معاملے میں پوچھ گچھ کےلیے ٹیلی ویژن شو تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے سیٹ پر پہنچ گئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دہلی پولیس کے حکام نے ممبئی کے فلم سٹی میں تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے سیٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے گروچرن کے سابقہ ساتھی اسٹارز سے سے متعلق پوچھ گچھ کی۔

دوسری جانب نیلا فلمز کے ہیڈ آف پروڈکشن نے بھی پولیس کے سیٹ پر آنے کی تصدیق کی اور بتایا کہ پولیس کو اس بات کا یقین دلایا کہ پروڈکشن ہاؤس کے پاس گروچرن کے واجب الادا معاوضہ نہیں ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں