پاکستان فلم انڈسٹری سے وابستہ 90 کی دہائی کے فنکاروں کا اے آئی ورژن پیش کر دیا گیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام کے پیج ’دیسی اے آئی‘ نے لالی ووڈ انڈسٹری کے مایاناز اداکاروں کا مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ اے آئی ورژن پیش کر دیا ہے۔
اے آئی ورژن میں اداکارہ میرا، ریما، ریشم، صائمہ اور اداکار شان شاہد، بابر علی، معمر رانا اور ریمبو سب کو ہی ان کے جوانی کے دنوں میں اور منفرد انداز و لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔
تو پھر بتائے آپ کو کس لالی ووڈ ستارے کا اے آئی ورژن پسند آیا؟