لالیگا فٹبال چیمپئن شپ میں فکسنگ پر اسپین میں بڑی تعداد میں گرفتاریاں


میڈریڈ: 

اسپین کی پولیس نے لا لیگا فٹبال چیمیئن شپ میں میچ فکسنگ پر متعدد فٹبالرز اور کلب حکام کو حراست میں لے لیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اسپین کی پولیس 2018 کی لالیگا فٹبال چیمپیئن شپ میں میچ فکسنگ کی شکایات پر انکوائری کررہی ہے، جس کے حوالے سے گرفتاریاں سامنے آئی ہیں، پولیس نے متعدد فٹبالرز اور کلب حکام کو حراست میں لےلیا ہے۔ حراست میں لیے جانے والوں میں موجودہ اور سابق فٹبالرز بھی شامل ہیں۔

لالیگا ترجمان نے فٹبالرز اور کلب آفیشلز کی گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لالیگا نے مزید 8 میچز میں فکسنگ کے حوالے سے پولیس کو آگاہ کیا ہے


اپنا تبصرہ لکھیں