ہیوسٹن: رپورٹ راجہ زاہد اختر خانزادہ
ہیوسٹن میں پاکستانی امریکن لائنز کلب کی نو منتخب صدر سحر خورشید کی جانب سے مقامی ہال میں چارٹر نائیٹ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کراٹے ورلڈ ٹائیٹل کیلے کوالیفائی کرنے والے پہلے پاکستانی ورلڈ نمبر 3 کراٹے فائٹر شاہزیب رند نے خصوصی طور پر شرکت کی تقریب میں مقامی امریکی اور پاکستانی کمیونٹی نے پاکستانی ھیرو کا والہانہ خیر مقدم کیا
تقریب میں شاہزیب رند لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے جبکہ ان کے پر ستاروں نے ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور آٹو گراف بھی لئے
لائنز کلب ہیوسٹن کی خصوصی چارٹر نائٹ میں قونصل جنرل پاکستان آفتاب چودھری ھیوسٹنٗ کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کے صدر سعید شیخ اور ہیوسٹن پاکستانی امریکن لائنز کلب کی نو منتخب صدر سحر خورشید نے پاکستانی ھیرو کو تعریفی شیلڈز اور اسناد سے بھی نوازا ۔ اس موقع پر ورلڈ ٹائیٹل کیلے کوالیفائی کرنے والے پہلے پاکستانی نوجوان کراٹے فائٹر شاہزیب رند عرف کنگ خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ وہ 18 ستمبر کو سنگا پور میں منعقد ہونے والے ورلڈ چیمپئین کے مقابلے میں انشااللہ وہ کامیابی حاصل عالمی چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کرینگے اور وہ قوم کو خوشیوں کا تحفہ دینا چاہتے ہیں جس کیلے وہ چار ماہ سے امریکہ میں مقیم ہیں سخت ٹریننگ کے مراحل سے گذر رہے ہیں۔ ہیوسٹن پاکستانی امریکن لائنز کلب کی نو منتخب صدر سحر خورشید کا کہنا تھا کہ لائنز کلب کی یہ تقریب پذیرائی اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکی پاکستانی اپنے ھیروز سے والہانہ محبت کرتے ہیں تقریب کے اختتامُ پر محفل قوالی میں پاکستان کے نامور قوال عمران عزیز میاں نے مشہور قوالیاں پیش کرکے سماں باندھ دیا