قہوہ کا استعمال پاکستان میں بہت عام ہے بلکہ اسے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل ہے۔
مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ قہوہ کس حد تک صحت کے لیے فائدہ مند ہے ؟ کینسر سے لے کر چہرے کے مہاسوں تک کے لیے اس کا استعمال آپ کو حیران کر دے گا۔
قہوہ (بلیک ٹی) آپ کو مختلف طبی مسائل سے نجات دلانے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
جی ہاں! قہوہ جسم کے اندر اور باہر کی سطح دونوں کے لیے ہی حیران کن طبی فوائد کا حامل ہوتا ہے۔
قہوہ کے چند زبردست اور قابلِ ذکر فائدے درج ذیل ہیں۔
روزانہ 2 سے 3کپ قہوہ پینا ذیابطیس ٹائپ ٹو کا خطرہ 42 فیصد تک کم کردیتا ہے۔ اس میں موجود بائیو ایکٹیو کمپاؤنڈ اس حوالے سے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
قہوہ میں موجود فلیونوئڈز دل کی صحت کو بہتر بناتے ہیں، اس حوالے سے روزانہ 2 سے 3 کپ قہوہ کا استعمال کریں۔
قہوہ میں موجود کیمیکلز نظام ہاضمہ پر مثبت اور سکون آور اثرات مرتب کرتے ہیں۔
قہوہ میں ایسے اجزاء ہوتے ہیں جو ٹشوز کی سوجن کم کرنے کے ساتھ مسوڑھوں سے خون بہنے کو روکتے ہیں۔ اگر آپ کے مسوڑھے سوج رہے ہیں تو بھیگے ہوئے ٹی بیگز کو براہ راست ان پر لگائیں۔
قہوہ میں موجو تیزابیت آنتوں کی صفائی کرتی ہے، جس سے جسم کو سیال مواد جذب کرنے میں مدد ملتی ہے اور آنتوں کی سوجن میں کمی آتی ہے۔