قوم اور ملک کے وسیع تر مفاد میں مشکل فیصلے کر رہے ہیں، وزیراعظم


اسلام آباد: 

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قوم اور ملک کے وسیع تر مفاد میں مشکل فیصلے کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے پی ٹی آئی رہنما اور سینئر قانون دان بابراعوان نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر مشاورت کی گئی۔ بابر اعوان نے کہا کہ کرپشن کے مرکزی کردار ایک ایک کرکے بری طرح بے نقاب ہو چکے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پوری قوم کرپشن اور غربت سے نجات چاہتی ہے مایوس نہیں کریں گے، مشکل فیصلے قوم اور ملک کے وسیع تر مفاد میں کر رہے ہیں، پاکستان تیزی سے معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے جب کہ قومی اداروں کی تنظیم نو کا عمل ڈی ریل نہیں ہو گا


اپنا تبصرہ لکھیں