قومی کرکٹرز نے یوم پاکستان پر کورونا وائرس کو شکست دینے کا عہد کرلیا


قومی کرکٹرز نے یوم پاکستان پر کرونا وائرس کو شکست دینے کا عہد کرلیا۔

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا کہ ہمارے بڑوں نے  80 سال پہلے پاکستان بنانے کا عہد کیا تھا، آج ہمیں ملک کو کورونا سے محفوظ بنانے کا وعدہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئیں مل کر کرونا وائرس کو شکست دیں اور ٹشو یا رومال کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

سابق قومی کپتان شعیب ملک نے کہا کہ شہری ہاتھ ملانا یا گلے ملنے سے پرہیز کریں، یاد رکھیں کہ ہم سب نے مل کر کورونا کو شکست دینی ہے۔ اسپنر شاداب خان نے کہا کہ  ہمیں غیر ضروری گھومنے پھرنے سے اجتناب کرنا ہوگا اور اپنے ہاتھوں کو صابن یا سینیٹائزر سے دھو کر رکھنا ہوگا۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا کہ 23 مارچ 1940 کو ہمارے بڑوں نے ایک عہد کیا تھا کہ آج ہمیں بھی ایک عہد کرنا ہوگا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہم نے کورونا وائرس شکست دینی ہے۔ جویریہ خان نے کہا کہ 23 مارچ کے نتیجہ میں پاکستان معرض وجود میں آیا تھا  اور آج ہمیں بھی ایک عہد کرنا ہوگا کہ احتیاط اور صرف احتیاط کے ذریعے ہمیں کرونا وائرس کو شکست دینا ہوگی۔


اپنا تبصرہ لکھیں