قومی کرکٹرز بھی ہاکی ٹیم کی سپورٹ میں بول پڑے

قومی کرکٹرز بھی ہاکی ٹیم کی سپورٹ میں بول پڑے


اذلان شاہ کپ میں پرفارمنس پر قومی کرکٹرز بھی ہاکی ٹیم کی سپورٹ میں بول پڑے، کپتان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کا کہنا ہے کہ اپنی ہاکی ٹیم پر بے حد فخر ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں بابر اعظم نے کہا کہ  پاکستان ہاکی ٹیم نے محدود وسائل میں شاندار پرفارمنس دی۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ان کی سپورٹ جاری رکھیں، یہ ضرور ٹرافی جیتیں گے، پاکستان ہاکی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی، فائنل میں آخری وقت تک لڑی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کارکردگی پر ٹیم ہماری مکمل سپورٹ کی مستحق ہے، ہم سب کو پاکستان ہاکی ٹیم پر فخر ہے۔

شاہین آفریدی نے مزید کہا کہ آیئے سب مل کر پاکستان اسپورٹس کے لیے مل کر کام کریں۔


اپنا تبصرہ لکھیں