قومی کرکٹرامام الحق اورشاداب خان پاکستان پہنچ گئے

قومی کرکٹرامام الحق اورشاداب خان پاکستان پہنچ گئے


 لاہور: 

قومی کرکٹرامام الحق اورشاداب خان پاکستان پہنچ گئے۔دوحا سے امام الحق کی لاہورجبکہ شاداب خان اسلام آباد کی فلائٹ تھی، دوحا ایئرپورٹ پربنگلہ دیش کے شہرڈھاکہ میں تین ملکی ٹورنامنٹ جیتنے والی پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بھی دونوں کھلاڑیوں سے ملاقات کی اورتصاویربنوائیں۔

جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں شاداب خان فٹنس مسائل کی وجہ سے واپس ٓآئے ہیں، جبکہ امام الحق ون ڈے سیریز مکمل ہونے پر لوٹے ہیں، امام ٹی ٹوئٹی اسکواڈ میں شامل نہیں تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں