قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 23 نشستوں پر 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کرانے کا اعلان

قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 23 نشستوں پر 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کرانے کا اعلان


الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 23 نشستوں پر 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کی 6، پنجاب اسمبلی کی 12، خیبرپختونخوا اور بلوچستان اسمبلی کی 2، 2 جبکہ سندھ اسمبلی کی ایک نشست پر ضمنی انتخاب ہوگا۔

شیڈول کے مطابق ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی16 سے 18 مارچ تک جمع کرائے جاسکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 21 مارچ کو ہوگی۔

کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں 25 مارچ تک جمع کرائی جاسکیں گی، الیکشن شیڈول کے مطابق الیکشن ٹریبونل 28 مارچ تک اپیلیں نمٹائیں گے۔

شیڈول میں بتایا گیا کہ کاغذات نامزدگی 29 مارچ تک واپس لیے جاسکیں گے، حتمی امیدواروں کی فہرست 29 مارچ کو آویزاں کی جائے گی، انتخابی نشانات 30 مارچ کو الاٹ کیے جائیں گے جبکہ پولنگ 21 اپریل کو ہوگی۔

جن حلقوں پر انتخابات ہوں گے، ان کی تفصیلات یہ ہیں۔

قومی اسمبلی کے ان حلقوں پر انتخابات ہوں گے۔

حلقہ این اے -8 ، باجوڑ
حلقہ این اے 44، ڈیرہ اسمٰعیل خان
حلقہ این اے 119، لاہور
حلقہ این اے 132، قصور
حلقہ این اے 196، قمبر شہدادکوٹ
حلقہ این اے 207، شہید بنظیر آباد
پنجاب اسمبلی کے ان حلقوں پر انتخابات ہوں گے۔

پی پی 22، چکوال کم تلہ گنگ
پی پی 32، گجرات
پی پی 36، وزیرآباد
پی پی 54، نارروال
پی پی 93، بھکر
پی پی 139، شیخوپورہ
پی پی 147، لاہور
پی پی 149، لاہور
پی پی 158، لاہور
پی پی 164، لاہور
پی پی 266، رحیم یار خان
پی پی 290، ڈی جی خان
خیبرپختونخوا اسمبلی کے ان حلقوں پر انتخابات ہوں گے۔

حلقہ پی کے 22، باجوڑ
حلقہ پی کے 91، کوہاٹ
بلوچستان اسمبلی کے ان حلقوں پر انتخابات ہوں گے۔

حلقہ پی بی 20، خضدار
حلقہ پی بی 22، لسبیلہ
سندھ اسمبلی کے ان حلقوں پر انتخابات ہوں گے۔

پی ایس 80، دادو


اپنا تبصرہ لکھیں