قومی ویمن کرکٹ ٹیم کیلئے چیف سیکیورٹی افسر تعینات

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کیلئے چیف سیکیورٹی افسر تعینات


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے چیف سیکیورٹی افسر تعینات کر دیں۔

ذرائع کے مطابق حنا منور کو ویمن کرکٹ ٹیم کی چیف سیکیورٹی افسر مقرر کیا گیا ہے۔

حنا منور کا پولیس گروپ سے تعلق ہے، 2 سال کے لیے ان کی پی سی بی میں تقرری ہوئی ہے، حالیہ بدلتے حالات کی وجہ سے چیف سیکیورٹی افسر کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حال ہی میں ویمن کیمپ کے دوران کرکٹرز ہوٹل سے گئیں اور انہیں حادثہ پیش آیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کیمپ سے بغیر بتائے کھلاڑیوں کے جانے پر خفا تھا۔

واضح رہے کہ کراچی میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی دو کھلاڑی بسمہ معروف اور غلام فاطمہ کار حادثے میں معمولی زخمی ہوئی تھیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں