قومی بلائنڈ کرکٹرز پی سی بی کے خلاف سراپا احتجاج

قومی بلائنڈ کرکٹرز پی سی بی کے خلاف سراپا احتجاج


 لاہور: 

قومی بلائنڈ کرکٹرز بجٹ میں اضافہ نہ کرنے پر پی سی بی کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔لاہور میضں پی سی بی ہیڈکوارٹر کے باہر قومی بلائنڈ کرکٹرز نے احتجاج کیا ، انہوں نے ہاتھوں میں پوسٹرز اٹھارکھے تھے، جن میں ’پی سی بی کی غنڈہ گردی نہیں چلے گی‘، ’ہم بھی اس ملک کے شہری ہیں ہمیں ہمارا حق دو‘ اور ’پی سی بی کی نا انصافی نہ منظور، نہ منظور‘ کے نعرے درج تھے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ بلائنڈ کرکٹ کونسل کو ملنے والے بجٹ میں دو سال سے کوئی اضافہ نہیں ہوا، جو بجٹ ملتا ہے اس کے تحت قومی بلائنڈ کرکٹرز کو ماہانہ دس ہزار روپے ملتے ہیں، سنٹرل کنٹریکٹ میں ملنے والے دس ہزار ناکافی ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ ہمارے بجٹ میں اضافہ کرے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کو سالانہ ایک کروڑ ستر لاکھ روپے گرانٹ دیتا ہے۔ بلائند کونسل نے اس میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا جو مسترد کردیا جاتا رہا۔


اپنا تبصرہ لکھیں