ٹی20 ورلڈکپ میں شرکت کے لیے قومی اسکواڈ 15 اکتوبر کو کرائسٹ چرچ سے برسبین روانہ ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق قومی اسکواڈ برسبین میں دو وارم اپ میچز کھیلنے کے بعد 20 اکتوبر کو میلبرن پہنچے گا جبکہ کپتان بابراعظم کل میلبرن میں تمام ٹیموں کے کپتانوں کے ساتھ ٹرافی کے فوٹو شوٹ میں شرکت کریں گے۔
کرائسٹ چرچ میں سہ فریقی سیریز کے فائنل میں کامیابی سمیٹنے کے فوری بعد قومی میلبرن کے لیے فلائٹ پکڑے گی، جہاں شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان بھی 15 اکتوبر کی شام کو برسبین جبکہ ٹیم مینٹور میتھیو ہیڈن بھی کل رات کو ہی قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے
ڈاکٹر جاوید ان دونوں کھلاڑیوں کے ہمراہ قومی اسکواڈ کو بطور سیکنڈ فزیو جوائن کریں گے۔
دوسری جانب قومی ٹیم ٹی20 ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 23 اکتوبر کو میلبرن میں کھیلے گا۔